مشتاق الاسلام
پلوامہ/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مجوزہ دورۂ پلوامہ سے ایک روز قبل قصبہ میں سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں اسپورٹس اسٹیڈیم پلوامہ، جہاں کل ایک خصوصی تقریب منعقد ہونے والی ہے، کی جانب جانے والے راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ حساس اور اہم مقامات پر اضافی سیکورٹی فورسز تعینات کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں نے علاقے میں نگرانی مزید سخت کر دی ہے تاکہ تقریب کے دوران امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
ادھر ٹریڈرس فیڈریشن پلوامہ نے اعلان کیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت میں منعقد ہونے والی “نشہ مکت بھارت ابھیان پدیاترا” کی حمایت میں 19 مئی کو قصبہ پلوامہ میں مکمل چھٹی رہے گی۔
فیڈریشن نے تاجروں اور دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف عوامی بیداری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پروگرام میں بھرپور شرکت کریں۔
ایل جی منوج سنہا کے دورۂ پلوامہ سے قبل سخت سیکیورٹی انتظامات، کل مکمل چھٹی کا اعلان