عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری/جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے کھبلاں علاقے میں جمعرات کے روز ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) برآمد کیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق مشتبہ شے کی اطلاع ملنے کے بعد سیکیورٹی فورسز فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور شے کی شناخت ایک آئی ای ڈی کے طور پر کی گئی۔ اس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کو طلب کیا گیا تاکہ دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنایا جا سکے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ احتیاطی تدبیر کے طور پر علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے، جبکہ اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
راجوری میں مشتبہ شے برآمد، علاقہ محاصرے میں