عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے مہجور نگر علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص، جو شدید جھلسنے کے بعد اسپتال میں زیر علاج تھا، بدھ کے روز دم توڑ گیا۔
حکام نےبتایا کہ مذکورہ شخص نے مبینہ طور پر اپنی رہائش گاہ پر آتش گیر مادہ ڈال کر خود کو آگ لگا لی تھی، جس کے نتیجے میں وہ تقریباً 95 فیصد جھلس گیا تھا۔ اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں دورانِ علاج اس کی موت واقع ہوگئی۔
متوفی کی شناخت زعید امین (32) ولد محمد امین خان ساکن مہجور نگر کے طور پر کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
سرینگرمیں مبینہ طورخودسوزی کی کوشش کرنے والا شخص اسپتال میں دم توڑ گیا