یو این آئی
سانبہ// جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع کے رام گڑھ اور رنگور علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ ڈوڈہ حملے کے بعد جموں صوبے میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ۔
اطلاعات کے مطابق منگل کے روز سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سانبہ ضلع کے رام گڑھ اور رنگور علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ جنگلی علاقوں کو بھی کھنگال رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایک وسیع العریض علاقے میں سیکورٹی فورسز کا تلاشی آپریشن جاری ہے۔
دریں اثنا اکھنور میں میں سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی میں چند مشتبہ افراد کی تصویر قید ہونے کے بعد اکھنور میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جموں صوبے میں حالیہ حملوں کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔