عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری/راجوری قصبے کے کھنڈلی پل اور جواہر نگر کے درمیان چھپڑیاں علاقے میں جمعرات کے روز ایک مسافر ٹیمپو الٹ جانے کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ ایک مسافر ٹیمپوزیر رجسٹریشن نمبر JK02DB-9194 حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے بعد پولیس اور مقامی افراد فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سے منسلک اسپتال، راجوری منتقل کیا۔
زخمیوں کی شناخت روبینہ کوثر دختر محمد آصف، وید پریش ولد نیتا رام، پوجا دیوی دختر تلک راج، نشو شرما دختر پھلیل کمار، مصباح کوثر دختر برشید حسین، ابلیش شرما ولد پھلیل کمار، اشوک کمار ولد وید پرکاش اور محمد عارف ولد عبدالعزیز کے طور پر ہوئی ہے۔ تمام زخمی ضلع راجوری کے گاؤں جمولا کے رہائشی ہیں۔
حکام کے مطابق تمام زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے، تاہم ان کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
راجوری میں ٹیمپوٹریولرحادثے کا شکار،آٹھ افراد زخمی