عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس نے جمعرات کو کہا کہ وہ نیشنل کانفرنس کی جانب سے نئی دہلی کے جنتَر منتر پر مجوزہ احتجاج میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ جمعہ کو کرے گی۔پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ان کی جماعت کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے پارٹی کا حتمی فیصلہ جمعہ کو سرینگر میں منعقد ہونے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ نیشنل کانفرنس نے جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے کے حق میں 20 جولائی کو نئی دہلی کے جنتَر منتر پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی نے مختلف سیاسی جماعتوں سے بھی احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
جنتَر منتر احتجاج میں شرکت کا فیصلہ کل ہوگا، نیشنل کانفرنس کی دعوت پر غور وغوض جاری: سجاد لون