عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز کہا کہ ریزرویشن سے متعلق تجویز لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے مزید کارروائی کے لیے مرکزی وزارتِ داخلہ کو بھیج دی گئی ہے۔قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ نے بتایا کہ کابینہ سے منظور شدہ ریزرویشن کی تجویز لیفٹیننٹ گورنر نے مرکزی وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ہے۔
انہوں نے کہاجو لوگ میرے گھر کے باہر احتجاج کرنے پر فخر محسوس کر رہے تھے، وہ کم از کم اب وزیر داخلہ کے گھر کے باہر احتجاج کریں۔ وہ جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں، ان سے ملاقات کریں اور انہیں یادداشت پیش کریں۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ کابینہ نے ریزرویشن سے متعلق اپنی تجویز لیفٹیننٹ گورنر کو بھیجی تھی، جسے اب مرکزی وزارتِ داخلہ کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ’’ٹرانزیکشن آف بزنس رولز‘‘میں موجود خامیاں آئندہ چند دنوں میں دور کر دی جائیں گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ریزرویشن سے متعلق تجویز وزارتِ داخلہ کو ارسال کر دی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ