عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے بدھ کے روز کہا کہ ہندوستان ملی ٹینسی کے خلاف متحد ہے اور جموں و کشمیر کی سرزمین سے ملی ٹینسی کے خاتمے کے لیے غیر متزلزل عزم اور پختہ ارادے کا عہد کرتا ہوں۔ سنہا نے ان عام شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا جو 22 اپریل 2025 کو پہلگام حملے میں شہید ہوئے تھے۔
ایک بیان میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ان معصوم روحوں کو میرا عاجزانہ خراج عقیدت جنہوں نے 2025 میں آج ہی کے دن پہلگام میں ہونے والے وحشیانہ حملے میں اپنی جانیں گنوائیں۔ ان کی یادیں ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ میری ہمدردیاں اور دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھولیں گے، نہ معاف کریں گے۔ یہ ہمارا پختہ عہد ہے۔ ہندوستان ملی ٹینسی کے خلاف کھڑا ہے۔ ہم جموں و کشمیر کی سرزمین سے ملی ٹینسی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے غیر متزلزل عزم اور پختہ ارادے کا عہد کرتے ہیں۔
پہلگام واقعہ :ہم بھولیں گے، نہ معاف کریں گے: منوج سنہا