عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/نیشنل قومی تحقیقاتی ایجنسی نے پیر کے روز لال قلعہ دھماکہ کیس کے سلسلے میں جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں 9 مقامات پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔
ایک سرکاری عہدیدار نےبتایا کہ یہ کارروائیاں جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی مہم ابھی جاری ہے اور مزید تفصیلات مناسب وقت پر فراہم کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال دہلی کے تاریخی لال قلعہ کے قریب ایک کار میں زوردار دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ این آئی اے اس کیس میں پہلے ہی کئی گرفتاریاں عمل میں لا چکی ہے جبکہ تحقیقات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
لال قلعہ دھماکہ کیس: این آئی اے کی جموں و کشمیر میں 9 مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں