عظمیٰ ویب ڈیسک
پلوامہ/قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کے روز جنوبی ضلع پلوامہ کے راجپورہ علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت ایک غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کر لیا۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیم نے تنویر احمد وانی ولد غلام احمد وانی کی ملکیت جائیداد کو یو اے پی اے کی دفعہ 33(1) کے تحت اپنے قبضے میں لے لیا۔ضبط کی گئی جائیداد میں 3 کنال اور 4 مرلہ اراضی شامل ہے، جو کہ کھیوٹ نمبر 98، کھاتہ نمبر 527 اور سروے نمبر 1678/858 کے تحت ابھامہ اور درکلاران علاقوں میں درج ہے۔
راجپورہ پلوامہ میں این آئی اے کی کارروائی، یو اے پی اے کے تحت جائیداد ضبط