عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوہڑی تہوار کے پر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔منوج سنہا نے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہالوہڑی تہوار کے پر مسرت موقع پر میں تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہامیری خواہش ہے کہ خوشی اور مسرت کا یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشیاں، خوشحالی، فلاح اور جوش لائے۔
عمر عبداللہ نے اس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہامیں لوہڑی کے پر مسرت موقع پر سب کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے دعا کی کہ یہ تہوار ہر گھر میں خوشی و خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔واضح رہے کہ ملک میں ہر سال لوہڑی کا تہوار جنوری کے وسط میں منایاجاتا ہے۔ یہ تہوار نئے موسم کی آمد کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔
منوج سنہا اور عمر عبداللہ کی لوگوں کو لوہڑی تہوار کی مبارکباد