محمد تسکین
بانہال/تازہ برف باری اور پھسلن کے باعث متاثر ہونے والی جموںسری نگر قومی شاہراہ پر بدھ کے روز حالات میں بہتری آنے کے بعد پھنسے ہوئے لائٹ موٹر وہیکلز (ایل ایم ویز) کو قاضی گنڈ اور اُودھم پور دونوں جانب سے چھوڑ دیا گیا۔پیر کی شام بانہال-رامسو سیکٹر میں برف باری اور سڑک پر پھسلن کے باعث قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا، جس سے آمدورفت میں خلل پیدا ہوا۔
ڈی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے بانہال، ایس پی سنگھ نے بتایا کہ پھنسے ہوئے گاڑیوں کی کلیئرنس کے بعد شاہراہ پر معمول کی ٹریفک بحال کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کو احتیاط کے ساتھ ریگولیٹ کیا جا رہا ہے اور مسافروں کو سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
برف باری کے بعد جموںسری نگر قومی شاہراہ پر چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت بحال