عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ میں سنیچر کی علی الصبح جاگر پارک کے نزدیک ایک زندہ شیل برآمد ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
اطلاعات کے مطابق ایک شہری صبح کی سیر کے دوران جاگر پارک کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اس کی نظر ایک مشتبہ شیل پر پڑی۔ شہری نے فوری طور پر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور علاقے کو حفاظتی حصار میں لے کر شیل کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق برآمد شدہ شیل کو محفوظ مقام پر منتقل کر کے بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کی مدد سے ناکارہ بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشتبہ چیز کو ہاتھ نہ لگائیں اور فوری طور پر متعلقہ حکام کو مطلع کریں۔
پونچھ میں زندہ شیل برآمد