محمد تسکین
بانہال/جموں و کشمیر کے رام بن ضلع میں اکھڑال کے بنگارا علاقے میں ایک نابالغہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے بعد پولیس نے ایک نابالغ کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاندان کی جانب سے باضابطہ شکایت درج کرانے کے فوری بعد کارروائی شروع کردی گئی۔
پولیس کے مطابق شکایت کے بعد، ایف آئی آر زیر نمبر 44/2026 پر مشتمل ایک مقدمہ جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (POCSO) ایکٹ کے متعلقہ سیکشن کے تحت درج کیا گیا تھا، اور اس کے بعد نابالغ ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ نابالغہ کو ضلع اسپتال رام بن لے جایا گیا، جہاں تفتیشی عمل کے ایک حصے کے طور پر اس کا طبی معائنہ کیا گیا۔پولیس نے مزید کہا کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
رام بن کے اکھڑال میں نابالغہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے معاملے میں نابالغ گرفتار