عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وزیر ستیش شرما نے بدھ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے راشن کوٹہ بڑھانا اور 12 گیس سلنڈر نئے سال کا تحفہ ہوں گے۔
وزیر شرما نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی درجہ کی بحالی اولین ترجیح ہے اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بذات خود نئی دہلی میں اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ، “مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی خود ریاستی درجہ بحالی میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس کی بحالی کے بعد تمام مسائل حل کیے جائیں گے”۔
وزیر موصوف نے کہا کہ گزشتہ 11 سالوں کی کمی کو 11 مہینوں میں پورا کیا جائے گا۔ جب ان سے سردیوں کی تیاریوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے افسران کافی ذہین ہیں، لیکن کچھ کمییاں ہیں جنہیں پورا کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا، “تمام انتظامات، جیسے کہ ضروری اشیاء کا ذخیرہ، مکمل کر لیا گیا ہے۔ لیکن، کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمیں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے”۔