عظمیٰ نیوز سروس
بارہمولہ//بارہمولہ پولیس نے منگل کو کہا کہ انہوں نے تکنیکی شواہد اور انسانی انٹیلی جنس پر انحصار کرنے والی مسلسل تحقیقات کے بعد، ایک نوجوان خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کرنے اور واقعہ کی ویڈیو بنانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)بارہمولہ، گروندر پال سنگھ نے کہا کہ زندہ بچ جانے والی خاتون نے 25 جولائی کو پولیس سٹیشن بارہمولہ سے رابطہ کیا اور الزام لگایا کہ وہ اور ایک دوست جلشیری درنگبل کے لیے باہر گئے ہوئے تھے جب ان پر دو افراد نے حملہ کیا۔ایس ایس پی نے کہا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر دونوں کو ہراساں کیا، ان پر حملہ کیا اور خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے حملے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی اور بعد میں وہ فوٹیج دوسروں کو دکھائی۔ایس ایس پی نے کہا کہ ابتدائی طور پر تفتیش چیلنجنگ ثابت ہوئی کیونکہ زندہ بچ جانے والی خاتون ملزم کو صرف ان کے پہلے ناموں سے جانتا تھا۔ تاہم، تکنیکی شواہد اور انسانی انٹیلی جنس پر عمل کرتے ہوئے، پولیس نے مشتبہ افراد کی شناخت کی اور انہیں پیر کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کی شناخت شاکر احمد لون اور محمد اشرف کے طور پر ہوئی ہے جو دونوں جلشیری کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں ڈرائیور کے طور پر کام کرتے ہیں، جبکہ اشرف (27) شادی شدہ ہے۔ایس ایس پی نے کہا کہ دونوں ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں اور قانون کے مطابق تفتیش منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور مقررہ وقت میں کی جا رہی ہے۔