عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/ بی جے پی ایم ایل اے وکرم رندھاوا نے منگل کے روز کہا ہے کہ اگر ان کی جانب سے کسی بھی برادری کے خلاف کوئی ریمارکس دیے گئے ہوں تو وہ انہیں واپس لینے کے لیے تیار ہیں۔
کانگریس کے اراکین اسمبلی عرفان حفیظ لون اور افتخار احمد کی جانب سے احتجاج جاری رکھنے کے دوران بی جے پی رہنما نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ ان کے بیانات کسی کمیونٹی کے خلاف تھے تو وہ اپنے الفاظ واپس لے لیں گے۔
انہوں نے کہا، “اگر میں نے ایسے ریمارکس دیے ہیں تو میں انہیں واپس لیتا ہوں۔
نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے اراکین نے بھی کانگریس اراکین کی حمایت کرتے ہوئے رندھاوا سے کشمیریوں سے معافی کا مطالبہ کیا۔
اسپیکر نے ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ریکارڈ چیک کریں گے اور اگر یہ پایا گیا کہ رندھاوا نے ایسے ریمارکس دیے ہیں تو انہیں حذف کر دیا جائے گا۔
رندھاوا متنازع بیان پر پیچھے ہٹنے کو تیار، اسپیکر نے ریکارڈ جانچنے کی یقین دہانی کرائی