عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس کے نویں روز بدھ کو بی جے پی کے تمام اراکین اسمبلی نے ایوان کے اندر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ایک مبینہ ریمارک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا اور ان سے معافی کا مطالبہ کیا۔بی جے پی اراکین نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے منگل کو ایوان میں مبینہ طور پر استعمال کیے گئے الفاظ ’’انکو جوتے پڑے‘‘پر سخت اعتراض کیا اور اسے اسمبلی کی کارروائی کے وقار کے منافی قرار دیا۔
احتجاجاً بی جے پی کے تمام اراکین اسمبلی ایوان سے باہر چلے گئے اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے معافی کا مطالبہ دہرایا۔ بی جے پی قائدین کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے ریمارکس ایوان کے وقار کو مجروح کرتے ہیں۔ اس دوران شور و غل کے ماحول میں اجلاس کی کارروائی جاری رہی۔
اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے مبینہ ریمارک پر بی جے پی ارکان کا واک آؤٹ، معافی کا مطالبہ