غلام نبی رینہ
کنگن// وسطی ضلع گاندربل کے اکو گنڈ کنگن علاقے میں بدھ کے روز اُس وقت خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا جب ایک ریچھ نے ایک خاتون پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق 32 سالہ زاہیدہ بیگم زوجہ ممتاز احمد چیچی، ساکن اکو گنڈ، ریچھ کے حملے میں زخمی ہوئیں۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر زخمی خاتون کو علاج و معالجہ کے لیے پرائمری ہیلتھ سنٹر گنڈ منتقل کیا۔
ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد خاتون کو مزید علاج کے لیے سکمز صورہ ریفر کر دیا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اکو گنڈ کنگن میں ریچھ کے حملے میں خاتون شدید زخمی