سرینگر// کشمیر عظمیٰ کے آج کے شمارے میں صفحہ اول پر حج 2026 سے متعلق خبر کی سرخی میں پروازوں کی روانگی کے تعلق سے ٹائپنگ غلطی کی وجہ سے 18مئی لکھا گیا ہے جبکہ صحیح تاریخ 18 اپریل ہے۔خبر کے متن میں درست تاریخ یعنی 18اپریل ہی لکھا گیا ہے تاہم سرخی میں تاریخ کی غلطی سرزد ہوئی ہے جس کیلئے ادارہ قارئین کرام سے معذرت خواہ ہے۔