عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/انڈین نیشنل کانگریس نے جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے اپنے دو رہنماؤں کو مبینہ پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں فوری طور پر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کر دیا ہے۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کی جانب سے جاری ایک اعلامیےکے مطابق کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اے آئی سی سی کے اراکین محمد انور بھٹ اوربشیر احمد خان کی معطلی کی منظوری دے دی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی جموں و کشمیر میں ان کی مبینہ پارٹی مخالف سرگرمیوںکے باعث عمل میں لائی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق کانگریس صدر نے جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے اے آئی سی سی کے مذکورہ اراکین کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر انڈین نیشنل کانگریس کی بنیادی رکنیت سے فوری طور پر معطل کرنے کی منظوری دی ہے۔
کانگریس نے پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں جموں و کشمیر کے دو سینئر رہنماؤں کو بنیادی رُکنیت سے معطل کر دیا