عظمیٰ ویب ڈیسک
بانڈی پورہ/شمالی ضلع بانڈی پورہ کے وٹرینہ علاقے میں جمعرات کو ایک افسوسناک حادثے میں 23 سالہ نوجوان اس وقت جاں بحق ہوگیا جب اس کا ٹریکٹر بے قابو ہو کر نہر میں جا گرا۔سرکاری ذرائع کے مطابق نوجوان ٹریکٹر چلا رہا تھا کہ اچانک اس کا ٹریکٹر بے قابو ہو کر پانی کی نہر میں جا گرا۔
حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگ اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور نوجوان کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔متوفی کی شناخت یاسر احمد ڈار ساکن وٹرینہ، بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔