محمد تسکین
بانہال//ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جمعرات کی صبح پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ٹاٹا موبائل کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 6:30 بجے کھارپورہ چوک بانہال کے مقام پر اُس وقت پیش آیا جب کشمیر سے جموں کی طرف جا رہی ایک ٹاٹا موبائل سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ٹاٹا موبائل کا ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ کنڈکٹر زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر سب ضلع اسپتال بانہال منتقل کیا گیا جبکہ ٹاٹا موبائل کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔
مہلوک ڈرائیور کی شناخت بشیر احمد کمہار ولد محمد اسماعیل ساکن پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔
حادثے کے فوراً بعد بانہال پولیس اور این ایچ اے آئی ایمبولینس سروس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور راحت و بچاؤ کارروائیاں انجام دیں۔
پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
بانہال میں شاہراہ پر حادثہ، ٹاٹا موبائل ڈرائیور جاں بحق، ایک زخمی