عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر کفایتی اقدامات کے تحت جمعہ اور گرین سنیچر کو آن لائن کلاسز اور ورک فرام ہوم (WFH) نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 22 مئی 2026 سے یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیاں آن لائن موڈ میں منعقد ہوں گی جبکہ تدریسی اور غیر تدریسی عملہ جمعہ اور گرین سنیچر کو گھر سے کام کرے گا۔
یہ فیصلہ وائس چانسلر کی صدارت میں 13 مئی کو منعقدہ ڈینز کمیٹی کے اجلاس کی سفارشات کے بعد لیا گیا۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز ہونے والی تمام عملی اور لیبارٹری کلاسز کو جمعرات کی دوپہر میں منتقل کیا جائے گا تاکہ تعلیمی سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ پی ایچ ڈی وائوا امتحانات اور ورکشاپس کو ممکنہ حد تک آن لائن موڈ میں منعقد کیا جائے۔
سرکاری حکم نامے کے مطابق ناگزیر حالات میں مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد آف لائن موڈ کی اجازت دی جا سکتی ہے۔۔
سی یو کے کا کفایتی اقدامات کے تحت ورک فرام ہوم نافذ کرنے کا فیصلہ