غلام نبی رینہ
کنگن/وسطی ضلع گاندربل کے پوشکر کنگن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے 80 بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ یہ افسوسناک واقعہ دہانہ بہک کے جنگلات میں پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق خانہ بدوش بکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے محمد یاسین بجران اور عبدالمجید بجران ولد خان محمد بجران، ساکنان سندر بنی، کی بھیڑ بکریاں آسمانی بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہوگئیں۔
واضح رہے کہ اتوار کی شام سے وادی کشمیر میں تیز ہواؤں اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
آسمانی بجلی گرنے سے کنگن کے جنگلات میں 80 بھیڑ بکریاں ہلاک