عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/ضلع سانبہ میں آج منشیات کے خلاف جاری مہم “نشہ مکت جموں و کشمیر” کے تحت ایک بڑے عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں لوگوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی اور معاشرے سے منشیات کے خاتمے کا عہد کیا۔ اس موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ 100 روزہ مہم نہ صرف موجودہ نسل بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک مثال بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ جب عوام متحد ہو کر کسی مقصد کے لیے کھڑے ہوتے ہیں تو وہ تاریخ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سانبہ کے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ منشیات جیسے سنگین مسئلے کا حل انہی کے ہاتھوں میں ہے اور ان کے خواب اور صلاحیتیں لامحدود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کو نوجوانوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا تاکہ ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلا جا سکے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ثابت قدمی اور عزم کے ساتھ صحیح راستے پر قائم رہیں اور منشیات کے خلاف اس جدوجہد کو کامیاب بنائیں۔
منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے عوامی بیداری ناگزیر: ایل جی