عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سی آر پی ایف تنصیب پر حملے میں ملوث ایک ملزم کے دو مکانات ضبط کر لیے۔حکام کے مطابق، ایجنسی کی ایک ٹیم نے لیتھ پورہ، پلوامہ میں فیاض احمد ماگرے کے زیر ملکیت ایک دو منزلہ اور ایک سنگل منزلہ مکان کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
ماگرے 2017میں لیتھ پورہ میں سی آر پی ایف کے تربیتی مرکز پر ہونے والے فدائین حملے میں ملوث ہونے کا ملزم ہے، جس میں پانچ سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ حملے کے بعد ہونے والے تصادم میں تین ملی ٹینٹ بھی مارے گئے تھے۔این آئی اے کی جانب سے یہ کارروائی 5 مارچ کو جموں میں این آئی اے عدالت کی جانب سے جاری کردہ حکم کی بنیاد پر انجام دی گئی۔ (ایجنسیز)
پلوامہ حملہ: این آئی اے نے حملے میں ملوث ملزم کے دو مکانات ضبط کر لئے