عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ایم ایل اے محمد رفیق نائیک نے ہفتہ کے روز کہا کہ قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کی عدم موجودگی کے باعث بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کمزور نظر آ رہی ہے۔
نائیک نے بی جے پی اراکین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا، “آج کل یہ کمزور دکھائی دیتے ہیں کیونکہ اپوزیشن لیڈر، ان سنیل شرمااِنہیں اکیلا چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ ہمیں نہیں معلوم کہ وہ کہاں گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سنیل شرما بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں شریک نہیں ہوئے کیونکہ وہ آسام میں پارٹی کی انتخابی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔
قائد حزبِ اختلاف سنیل شرما کی عدم موجودگی، اسمبلی میں بی جے پی کمزور دکھائی دے رہی ہے : نائیک