عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے لال چوک علاقے میں جمعرات کی صبح ایک افسوسناک سڑک حادثے میں اسکول وین ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ایک سرکاریعہدیدار نے بتایا کہ ڈرائیور نے لال چوک کے قریب گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی سڑک کنارے موجود ایک دکان سے جا ٹکرائی، اور دکان کو شدید نقصان پہنچا۔
حادثے کے فوراً بعد ڈرائیور کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔عینی شاہدین کے مطابق گاڑی اچانک بے قابو ہو کر سڑک سے ہٹ گئی اور دکان سے ٹکرا گئی، جس کے باعث ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔متوفی کی شناخت جاوید احمد (47) ولد ساکن عمیر آباد بمنہ، سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
سرینگر لال چوک کے قریب سکول وین حادثے کا شکار،ڈرائیور جاں بحق