عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے پارم پورہ علاقے میں پیر کے روز ایک معمر شخص گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ گاڑی کی زد میں آنے کے بعد مذکورہ شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت نصراللہ جان بانڈے (61) ولد محمد حسن بانڈے، ساکن ابراہیم کالونی حیدرپورہ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
سرینگر کے علاقے پارم پورہ میں گاڑی کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق