عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سری نگر کے مصروف ترین علاقوں میں شمار ہونے والے کوکر بازار میں جمعرات کو سیکورٹی فورسز نے اچانک تلاشی آپریشن شروع کیا۔عینی شاہدین کے مطابق فورسز نے علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے کر دکانوں اور رہائشی عمارتوں میں تلاشی شروع کی۔ متعدد مقامات پر شناختی عمل بھی انجام دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ آپریشن کے دوران کوئی قابلِ اعتراض مواد برآمد نہیں ہوا، تاہم علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے کشمیر کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
سری نگر کے کوکر بازار میں تلاشی آپریشن