عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/مکہ مکرمہ میں شدید علیل اپنی اہلیہ کی زندگی بچانے کے لیے کشمیر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر روؤف نے حکومت سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔ ایک جذباتی درخواست میں ڈاکٹر روؤف نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو مرکزی وزیر خارجہ کے ساتھ اٹھائیں تاکہ ان کی اہلیہ کو ایئرلفٹ کر کے سری نگر منتقل کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر روف نے کہا،’’میں اپنی زندگی کے بدترین حالات سے گزر رہا ہوں۔ میں حکام اور تمام دردِ دل رکھنے والے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ میری بیمار اہلیہ کو سری نگر واپس لانے میں مدد کریں۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کو فالج کا حملہ ہوا ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ صحت یابی میں کئی مہینے یا ایک سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔اہلِ خانہ اور دوستوں نے بھی حکام سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ خاندان کی فوری مدد کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔
کشمیر کے ڈاکٹر کی حکومت سے اپیل، مکہ میں زیرِ علاج اہلیہ کو ایئرلفٹ کر کے سری نگر لانے کی درخواست