غلام نبی رینہ
کنگن/خراب موسم کے پیش نظر چھ روز بعد اتوار کو سونمرگ سے کرگل کی طرف مسافر بردار گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔سڑک پر پھسلن کے باعث ایک ہفتے سے سونمرگ میں درماندہ مال بردار گاڑیوں کو کرگل کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔
ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ بیکن حکام کی جانب سے سے انہیں گرین سگنل ملا ہے کہ سونمرگ سے کرگل کی طرف صرف مسافر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے ۔یہاں پر درماندہ مال بردار گاڈیوں کے ڈرائیوروں نے بتایا اگرچہ کل منی مرگ سے سونمرگ کی طرف چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ،ڈیڑھ سو مسافر گاڑیوں کو آج کرگل کی طرف روانہ کیا گیا ہے لیکن سونمرگ میں درماندہ قریباًایک سو مال بردار گاڑیوں کو نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سونمرگ میں درماندہ مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو کئی طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ درماندہ مال بردار گاڑیوں کو بھی کرگل کی طرف جانے کی اجازت دی جائے۔
چھ روز بعد مسافرگاڑیوں کو سونمرگ سے کرگل کی جانب چلنے کی اجازت