Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

لارنو اور راجپورہ میں نیشنل کانفرنس کے انتخابی جلسے | ووٹوں کی تقسیم نقصان دہ بی جے پی اور اس کے مددگاروں کو مسترد کرنا وقت کی اہم ضرورت:عمر

Towseef
Last updated: September 16, 2024 12:23 am
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ موجودہ اسمبلی انتخابات میں مقابلہ دو نظریوں کے درمیان ہے، ایک طرف فرقہ پرست بھاجپااور اس کے عیاں و درپردہ مددگار ہیں جبکہ دوسری جانب این سی کانگریس اتحاد کے جو بی جے پی کو روکنے کی جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابات میں عوام کو نہ صرف بھاجپا کو ناکام بنانا ہوگا بلکہ ہر اُس اُمیدوار کو بھی مستر دکرنا ہوگا جو ووٹوں کی تقسیم کرنے کیلئے میدان میں اُتارا گیا ہے کیونکہ 2014میں ووٹوں کی تقسیم کا خمیازہ جموںوکشمیر کے لوگ آج بھی بھگت رہے ہیں۔عمر عبداللہ لارنو کوکرناگ اور اور راجپورہ پلوامہ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کررہے تھے۔ پروگراموں کا انعقاد پارٹی امیدواروں چودھری ظفر قبال اور حاجی غلام محی الدین میر نے بالترتیب کیا تھا۔اس موقع پر پارٹی ٹریجرر شمی اوبرائے، جنوبی زون صدر سید توقیر احمد اور دیگر لیڈران بھی موجو دتھے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی اور ان کے آلہ کاروں سے یہ سوال پوچھنا ضروری ہے کہ بی جے پی کی حکومت میں کتنے مسلمان وزیر ہیں؟ بی جے پی کی حکومت میں کتنے مسلمان ممبرانِ پارلیمان ہیں اور بی جے پی نے پارلیمانی انتخابات میں کتنے مسلمانوںکو مینڈیٹ دیا تھااور جو یہاں بھاجپا کے مقامی خودساختہ لیڈران ہیں اُن کی پارٹی میں کتنی اوقات ہے ، جب بھاجپا کو 25کروڑ مسلمانوں میں سے ایک بھی مینڈیٹ اور وزیر کے قابل نہیں ملا تو آپ کی عزت پارٹی میں کیا ہے؟انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہاں بھاجپا کی نمائندگی کرتے ہیں ، بھاجپا کا جھنڈا دکھاتے ہیں ، اُن کو شرم آنی چاہئے اور اُن عناصر کو بھی چلو بھر پانی میں ڈوب جانا چاہئے جو درپردہ طور پر اس مسلمان کُش جماعت کی مدد کررہے ہیں۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کے بعد یہ پہلی حکومت کے جس میں کوئی بھی مسلمان وزیر نہیںہے اور یہی حکومت آج جموںوکشمیر میں ووٹوں کا بٹوارہ کرکے یہاں حکمرانی چلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اسی لئے یہاں آزاد اُمیدواروں اور نت نئی سیاسی جماعتوں کی بھرمار ہے، جو جھوٹ ، فریب اور غلط بیانی کے ذریعے ووٹوں کی تقسیم کرکے بھاجپا کی مدد میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی تقسیم جموںوکشمیر کیلئے نقصان دہ ثابت ہوئی ہے ، 2014کے انتخابات ہمارے سامنے ایک بہترین مثال ہے۔ اس وقت پی ڈی پی نے محض بھاجپا کیخلاف ووٹ مانگے اور 28نشستیں حاصل کیں اور پھر سیدھے ان سیٹوںکو بھاجپا کی گود میں ڈال دیا ، اور ہمیں 5اگست 2019کا دن دیکھنا پڑا اور اس کے بعد سے آج تک تاناشاہی کا نظام جھیلناپڑا۔ گذشتہ5برسوں کے دوران پکڑ دھکڑ، گرفتاریاں، ہراسانیاں، نوجوانوں کی تنگ طلبی ، مختلف قوانین کا استعمال، مقامی جیل بھر گئے تو یہاں کے قیدیوں کو باہری جیلوں میں بھیجا گیا، پی ایس اے کا اندھا دھند استعمال کیا گیا، بے روزگاری بڑھائی گئی ،اس سب کو ہمیں ٹھیک کرنا ہے ۔ ہم نے وعدہ کیا ہے کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت جمو ں وکشمیر میں پی ایس اے کا قانون ختم کردے گی تاکہ مستقبل میں اس کا غلط استعمال نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے نوجوانوں کو نوکری، پاسپورٹ اور قرضوں کیلئے مقصود ویری فکیشن پر ذہنی کوفت کا شکار بنایا جاتا ہے، ہم نے وعدہ کیا ہے کہ ہم اس ویری فکیشن کے عمل کو آسان بنا دیںگے، جیسے ہم نے اپنی سابق حکومت کے دوران کیا تھا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ سیاسی مسائل کیساتھ ساتھ ہمیں اُن مسائل و مشکلات کی طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے جو یہاں کے عوام کو روزمرہ زندگی میں درپیش ہیں۔ ہم نے اپنے منشور میں بے روزگاری کے سنگین مسئلے سے نمٹنے کیلئے روزگار پالیسی بنانے کا وعدہ کیا ہے، ہم نے بجلی سپلائی میں معقولیت کیساتھ ساتھ فیس میں راحت اور پینے کے پانی کے فیس میں راحت دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ہم نے بیوائوں، بزرگوں اور معاشی طور کمزور طبقوں کیلئے اُن سکیموں کی بحالی کا بھی وعدہ کیا ہے جس حالیہ برسوں میں بند کی گئیں ہیں۔ شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ نے جموں وکشمیر کے بچوں کو یونیورسٹی تک مفت تعلیم کا حق دیا تھا لیکن گذشتہ برسوں کے دوران ایک ایک کرکے اس میں کمی کی گئی، ہم نے اپنے منشور میں اعلان کیا ہے کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت بننے کی صورت میں ہم یونیورسٹی تک مفت تعلیم کی بحالی عمل میں لائیں گے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

Related

کشمیر

یاترا کے پہلے قافلے کی جموں سے روانگی آج اعلیٰ سطحی میٹنگ میں حتمی جائزہ، امسال 3لاکھ 31ہزار کی رجسٹریشن

July 1, 2025
کشمیر

۔46برسوں کا گرم ترین جون ریکارڈ ۔ 1892کے بعد دوسرا گرم ترین مہینہ ثابت

July 1, 2025
کشمیر

پاک بھارت قیدیوں کی فہرست کا تبادلے ۔159ہندوستانی وطن واپسی کے منتظر

July 1, 2025
کشمیر

ڈی ڈی سی ممبر اور اسکا ایجنٹ50,000روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?