عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// پولیس نے پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت کئی مجرمانہ مقدمات میں مطلوب ایک شخص کو گرفتار کیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس نے چھاپہ مارا اور بدھ کو ملزم کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کے خلاف ایک ڈوزیئر ضلع مجسٹریٹ کو پیش کیا تھا، جس کے بعد مجسٹریٹ نے PSA کے تحت اس کی حراست کی منظوری دے دی تھی۔
ملزم مبینہ طور پر اقدام قتل، چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ جموں پولیس کی جانب سے اس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ سمیت اس طرح کے آٹھ معاملات مختلف تھانوں میں درج کیے گئے ہیں۔