عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے کی برسی کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ بھارت کو اس دن سب سے گھناو¿نے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن یہ ملک کی صلاحیت تھی کہ وہ اس حملے سے نکل آیا اور ” دہشت گردی کو پوری ہمت کے ساتھ کچلنا شروع کیا “۔
من کی بات ریڈیو نشریات میں مودی نے ممبئی حملے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم بہادر شہیدوں کو یاد کر رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا،”ہم 26 نومبر کو کبھی نہیں بھول سکتے۔ اس دن ملک میں سب سے گھناو¿نا دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔ دہشت گردوں نے ممبئی اور پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ لیکن، یہ بھارت کی صلاحیت ہے کہ ہم اس حملے سے نکل آئے اور اب ہم دہشت گردی کو بھی پوری ہمت کے ساتھ کچل رہے ہیں“۔