مظفرآباد// متحدہ جہاد کونسل کے سیکریٹری جنرل اورامیر تحریک المجاہدین شیخ جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ طاقت کے ذریعے کسی بھی قوم کو زیادہ دیر تک یرغمال نہیں بنایا جاسکتا ۔ انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر اس وقت بین الاقوامی توجہ حاصل کر چکاہے اور بھارت تحریک آزادی کو کمزور کرنے کیلئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر کے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے اور اسے پاک بھارت تنازعہ بنا رہا ہے لیکن بھارتی حکمرانوں کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ مسئلہ کشمیر پاک بھارت تنازعہ نہیںبلکہ ڈیڑھ کروڑ عوام کے روشن مستقبل کا معاملہ ہے۔جس کے لئے کشمیری قوم جدوجہد میں مسلسل مصروف عمل ہیں انہوں نے مزید کہا’’کشمیر سے فوجی انخلاء عسکریت کے ذریعے ہی ممکن ہے جس کیلئے ہماری عسکری جدوجہد بہتر سے بہتر ہو رہی ہے اور اپنے منطقی انجام تک پہنچ رہی ہے‘‘۔