Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کی ہدایت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 13, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 سرینگر// وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاست میں تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کے استحکام کی ہدایت دی تا کہ تعلیمی اداروں میں تدریسی اور دیگر سہولیات کو مستحکم بنایا جا سکے ۔ یہاں سٹیٹ ہائیر ایجوکیشن کونسل کی چوتھی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ریاست کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو تمام سہولیات سے لیس کرنے کی ہدایت دی اور ان کیلئے مطلوبہ فیکلٹی لیبارٹریاں اور لائیبریریاں قایم کرنے کیلئے کہا ۔ وزیر تعلیم سید الطاف بخاری اور وزیر مملکت برائے تعلیم پریا سیٹھی میٹنگ میں موجود تھیں ۔ محبوبہ مفتی نے یونیورسٹیوں میں سٹوڈنٹس ویلفئیر سنٹروں کو مستحکم بنانے اور طلاب کو ان اعلیٰ تعلیمی مراکز کے معاملات میں شراکت دار بنانے کی ہدایت دی تا کہ مستقبل قریب کے ذمہ دار شہریوں کو تیار کیا جا سکے انہوں نے یونیورسٹیوں میں ایسے مراکز قایم کرنے کی ہدایت دی یہاں طلاب کو اپنے پیشوں سے متعلق تربیت بہتر طور فراہم کی جا سکے ۔ تکنیکی تعلیم شعبے کی سرگرمیوں کا جائیزہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ریاست میں تمام نرسنگ کالجوں کے فیس کے ڈھانچے کو باقاعدہ بنانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ہائی سکول سطح سے ہی طلاب کیلئے کیرئیر کونسلنگ اور شخصیت سازی پروگرام متعارف کرنے کی بھی ہدایت دی تا کہ طلاب کو بروقت اپنے پیشے کے انتخاب کیلئے تیار کیا جا سکے ۔ وزیر اعلیٰ نے سکولوں اور کالجوں میں کشمیری ، ڈوگری اور دیگر زبانوں کے ساتھ ساتھ پنجابی زبان متعارف کرنے کی بھی ہدایت دی اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کو ان زبانوں کیلئے فیکلٹی معرض وجود میں لانے اور انہیں پُر کرنے کیلئے کہا ۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست میں واڈورہ میں ہارٹیکلچر یونیورسٹی اور ریاست میں لاء یونیورسٹی کے قیام کو بھی اصولی طور منظور کیا ہے ۔ کونسل میٹنگ میں سرینگر اور جموں میں دو ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالجوں کے قیام کو بھی منظوری دی گئی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ نئی دہلی میں ریاستی حکومت کی جانب سے 30 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے سٹوڈنٹ ہوسٹل کی عمارت مکمل کی گئی ہے اور عنقریب چالو کی جائے گی ۔ میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ ریاست میں 25 کالج عمارتوں پر کام جاری ہے جن میں سے 16 عمارتوں کو امسال پایہ تکمیل تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ میٹنگ کو مطلع کیا گیا کہ ریاست کی مختلف یونیورسٹیوں میں انجینئرنگ لیبارٹریوں کی توسیع کیلئے 30 کروڑ روپے کی مالیت کے چار پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں ۔ اس موقعہ پر وزیر اعلیٰ نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے جریدے ای ڈی یو پلس کا خصوصی ایڈیشن بھی جاری کیا ۔ چیف سیکرٹری بی بی ویاس ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری ، کمشنر سیکرٹری اعلیٰ تعلیم ، سیکرٹری سکول ایجوکیشن ، ریاستی  سنٹرل اور کلسٹر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر اور دیگر متعلقہ اعلیٰ افسران میٹنگ میں موجود تھے ۔  
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین
اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین

Related

تازہ ترینکشمیر

کشمیر کی سیاحت میں بے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے: منوج سنہا

July 8, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا

July 8, 2025
برصغیرپیر پنچالتازہ ترینکشمیر

جموں و کشمیر سیاحت کی بحالی کی راہ پر گامزن : یاشا مدگل

July 8, 2025
تازہ ترینکشمیر

کشمیرمیں بارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ ، شدید گرمی سے راحت

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?