جموں//حکومت نے متعدد کے اے ایس افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کشتواڑ محمد سعید خان کو کلکٹر لاوڈا سرینگر تعینات کیا گیا ہے جس کا اضافی چارج سمیرا شمیم سیکرٹر ی لاوڑا کے پاس تھا۔ قیصر احمد بھوانی ایس ڈی ایم مڑواہ تاحکم ثانی اے سی آر کا اضافی کام کاج بھی دیکھیں گے۔ افشاں مسعود اے سی آر کمرشل ٹیکس جموں کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں کے دفتر میں پرسنل آفیسر تعینات کیا گیا ہے ۔عبدلمجید لون جنرل منیجر ، میڈیکل سپلائز کارپوریشن کشمیر کو ایس ڈی ایم بیروہ لگایا گیا ہے جس کا چارج ایس ڈی ایم خانصاحب ثمر نائیک کے پاس تھا۔ ان کے پاس پروجیکٹ منیجر آئی ڈبلیو ایم پی بڈگام کا اضافی چارج بھی رہے گا۔ احمد حسین جنرل منیجر ڈی آئی سی گاندر بل کو ایس ڈی ایم لولاب تعینات کیا گیا ہے جس کا اضافی چارج چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی لولاب بنگس کے پاس تھا۔ بلقیس جان ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر گاندر بل کے پاس تا حکم ثانی جنرل منیجر ڈی آئی سی گاندر بل کا اضافی چارج بھی رہے گا۔