ایس ڈی پی اوبسوہلی نے عوامی مسائل سُنے
حافظ قریشی
بنی// ایس ڈی پی او بسوہلی سونیل سنگھ نے بنی کے پسماندہ علاقہ رولکا کا دورہ کیا جو پچھلے کئی سالوں سے بنیادی سہولیات سے بری طرح متاثر ہے ۔ انھوں نے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی میں متاثر علاقہ رولکا، درمن، کاھوکہ، وغیرہ متاثرین لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی مشکلات اور مطالبات کے بارے میں جانکاری حاصل کی اس دوران بنی تھانہ سب انسپکٹر محمد شریف راتھر و دیگر پولیس اہلکار بھی شامل تھے یہاں رولکا اور رولکا کے آس پاس لوگوں نے اپنے شکایت ایس ڈی پی او سونیل سنگھ کے سامنے رکھے جس میں بجلی کی عدم دستیابی، پینے کے صاف پانی کی قلت مسائل شامل تھے ۔اطمینان سے مسائل سُنے کے بعد انہوں نے یقین دلایا کہ مذکورہ محکموں سے بات کر کے آپ کے مسائل کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔
جموں و کشمیر میں گورنر راج ہی ایک متبادل:بھیم سنگھ
جموں//وادی کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال، انسانی حقوق سے کھلواڑ اور پیلیٹ گن کا استعمال انسانی حقوق کے ساتھ ننگا ناچ ہے۔ وادی کشمیر میں جموں و کشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کی صوبائی میٹنگ میں ایک قرارداد منظور کرکے وادی کے صوبائی مجلس عاملہ کمیٹی نے جموں و کشمیر کے گورنر مسٹر این این ووہرا سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں فوری طور پر گورنر راج نافذ کریں، تاکہ کشمیریوں کے انسانی حقوق اور جسمانی سیکورٹی قائم رہ سکے، جس کا انہیں ہندستانی آئین میں دیئے گئے انسانی حقوق کے ساتھ رہنے کا مکمل حق ہے۔ آج سرینگر میں کشمیر صوبائی پنتھرس پارٹی کی ایک ہنگامی میٹنگ ہوئی، جس میں صوبائی عہدیداروں نے گورنر سے جموں و کشمیر آئین کی دفعہ -92 کے تحت جلد ریاستی حکومت کو تحلیل کرکے گورنر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس میٹنگ میں شامل ہونے والوں میں نائب صدر مسعود اندرابی، صوبائی صدر فاروق احمد ڈار، جنرل سیکرٹری منظور نائک اور مقبول ملک کے علاوہ کئی ضلعی صدور نے شرکت کی۔ صوبائی مجلس عاملہ نے پارٹی قیادت کو کشمیر میں آکر وادی کشمیر میں ہو رہے کشمیریوں پر ظلم پر بھی غور کرنے کی اپیل کی۔جنرل سیکرٹری مسٹر مقبول ملک نے کہا کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ جموں و کشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیںآ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں لوگ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی دانے دانے کے لئے محتاج ہیں اور خودکو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ جموں و کشمیر پولیس کے سوائے حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی ہے اور لوگ محسوس کر رہے ہیں کہ موجودہ حکومت کشمیر میں لوگوں کے ساتھ جان بوجھ کر ناانصافی کر رہی ہے اور گولیوں سے بھون رہی ہے۔کشمیر پنتھرس پارٹی نے وادی کے لوگوں کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے انسانی حقوق کے لئے ہر موڑ پر، چوراہے پر، ہائی کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک لڑنے کے لئے عہد بند ہے۔ انہوں نے پارٹی مجلس عاملہ سے فوری طور پر ایک ریاستی اجلاس بلانے کی اپیل بھی کی۔ کشمیر پنتھرس پارٹی یونٹ نے ایک آواز میں پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ کو کشمیر آکر یہاں کے لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے بھی دعوت دی ۔دریں اثنا پروفیسر بھیم سنگھ نے نئی دہلی میںپارٹی کی کشمیر ی یونٹ کو جموں وکشمیر میں گورنر راج لگانے کیلئے ریاست کے گورنر پر زور دینے کے لئے مبارکباد دی جو ریاست کے لوگوں کے شہری اور سیاسی حقوق کے مفاد میں ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جموں وکشمیر کے لوگوں ہندستانی آئین میں دیئے گئے تمام بنیادی حقوق ملیں گے جس سے ہندستانی پارلیمنٹ راست طورپر ان کی دیکھ بھال کرسکے گی۔
علاقائی سطح کے سکل مقابلے میں شرکت کیلئے
انصاری نے ریاستی دستے کو جھنڈی دکھا کر لکھنؤ کیلئے روانہ کیا
سرینگر / جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے ہُنر مند اُمیدواروں کی ایک ٹیم 31 مئی سے 2 جون 2018 تک لکھنئو اتر پردیش میں ورلڈ سکلز انڈیا کے تحت منعقد ہونے والے علاقائی سطح کے مقابلوں میں شرکت کیلئے روانہ ہوئی ۔ اعلیٰ تعلیم اور تکنیکی تعلیم کے وزیر مولوی عمران رضا انصاری نے اس دستے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا یہ اُمیدوار جولائی 2018 میں قومی سطح کے سکل مقابلوں میں شرکت کریں گے اور بعد میں وہ سکل کمپی ٹیشن روس ۔ 2019 میں شرکت کر سکیں گے ۔ شرکاء کے ساتھ بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ یہ دستہ علاقائی سطح کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ریاست کا نام روشن کرے گا ۔ واضح رہے کہ جے کے ایس ڈی ایم کو بنیادی سطح کے مقابلے کیلئے 700 اندراجات موصول ہوئے جن میں سے کامیاب اُمیدواروں نے ریاستی سطح کے مقابلوں میں شرکت کی ۔ مشن ڈائریکٹر جے کے ایس ڈی ایم ڈاکٹر پیر جی این سہیل نے کہا کہ جے کے ایس ڈی ایم نے اُمیدواروں کو ریاست اور بیرونِ ریاست جامع تربیت دی ہے تا کہ انہیں علاقائی مقابلوں کیلئے تیار کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار مہینوں کے دوران جے کے ایس ڈی ایم نے مختلف اداروں کے اشتراک سے سکل مقابلے کے حوالے سے کئی بیداری پروگراموں کا انعقاد کیا اور منتخب شدہ امیدواروں کی صحیح رہنمائی کی ۔ ابو دابی میں منعقد ہونے والے ورلڈ سکل کمپی ٹیشن 2017 میں 1300 نوجوانوں نے 51 ہنروں میں مقابلہ آرائی کی تھی جن کے دوران بھارت نے چاندی اور کانسے کا تمغہ حاصل کیا تھا ۔
سپیکر نے مختلف ہاوس کمیٹیاں تشکیل دیں
جموں / جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے سال 2018-19 کیلئے مختلف ہاوس کمیٹیاں تشکیل دی ہیں ۔ اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل پرپز کمیٹی کے ایکس آفیشو چئیر مین ڈاکٹر نرمل سنگھ ہوں گے ۔ ڈپٹی سپیکر ، علی محمد ساگر چئیر مین پی اے سی ، چودھری سکھنندن کمار چئیر مین پی یو سی اور محمد یوسف بٹ چئیر مین اسٹیمیٹس کمیٹی اس کے ایکس آفیشو ممبران ہوں گے ۔ مبارک گُل ، چندر پرکاش گنگا ، اعجاز احمد خان ، شمیم فردوس ، مشتاق احمد شاہ ، نور محمد شیخ اس کے ممبران ہوں گے ۔ اس کے علاوہ لائیبریری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے اور ڈاکٹر نرمل سنگھ اس کے ایکس آفیشو چئیر مین ہوں گے ۔ ایم وائی تاریگامی ، دویندر سنگھ رانا ، جاوید احمد رانا ، رویندر رینہ ، چودھری محمد عباس وانی ، چودھری محمد اکرم ، ممتاز احمد خان ، عثمان عبدالمجید ، ڈاکٹر کرشن لال اور اے آر راتھر اس کے ارکان ہوں گے ۔ رولز کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے اور ڈاکٹر نرمل سنگھ اس کے ایکس آفیشو چئیر مین ہوں گے اس کمیٹی کے ارکان میں میاں الطاف احمد ، جی ایم سروری ، چودھری سکھنندن ، الطاف احمد وانی ، جاوید حسن بیگ ، مشتاق احمد شاہ ، راجا منظور احمد اور بشیر احمد ڈار شامل ہیں ۔ اسی طرح ہاوس کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ڈاکٹر نرمل سنگھ اس کے ایکس آفگیشو چئیر مین ہوں گے ۔ چودھری لال سنگھ ، محمد اکبر لون ، آغا سید روح اللہ مہدی ، بالی بھگت ، عبدالمجید پڈر ، اصغر علی کربلائی ، گلزار احمد وانی ، شاہ محمد تانترے ، پون کمار گپتا اور نیلم کمار لنگہیہ اس کے ارکان ہوں گے ۔ پون کمار گپتا کی قیادت میں ایتھکس کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ ارکان میں محمد شفیع ۔ پریا سیٹھی ، محمد امین بٹ ، عبدالمجید لارمی ، دلدن نمگیال ، دلیپ سنگھ ، عدبالرشید ڈار ، کمل ورما ، ڈاکٹر گگن بھگت اور راجیش گپتا شامل ہیں ۔ سبارڈینیٹ لجسلیشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے اور اس کی قیادت راجا منظور احمد کریں گے جبکہ ارکان میں جاوید احمد رانا ، وقار رسول وانی ، انجینئر عبدالرشید ، گلزار احمد وانی ، نیلم کمار لنگیہہ ، چودھری قمر حسین ، شیخ اشفاق جبار اور کلدیپ راج شامل ہیں ۔
جی ڈی ایس ورکروں کی غیرمعینہ ہڑتال
فیڈریشن آف نیشنل پوسٹل فیڈریشن نے حمایت کی
جموں//فیڈریشن آف نیشنل پوسٹل فیڈریشن جے اے کے جموں نے گرامین ڈاک سیوکس کی ملک بھرمیں جاری غیرمعینہ ہڑتال کوحمایت دینے کااعلان کیاہے۔یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق فیڈریشن آف نیشنل پوسٹل فیڈریشن جے اے کے جموں نے کہاہے کہ جی ڈی ایس جموں ،جے اے کے سرکل جی ڈی ایس کی حمایت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سی جی اوراس کی مشینری کی ناکامی کے سبب جی ڈی ایس کوہڑتال پرجاناپڑتاہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ نظرثانی شدہ اجرتوں کولاگوکرنے میں ناکام رہاہے ۔۔حاجی جی ایم وانی سرپرست این پی او،سرینگراوروی کے مہرانے جی ڈی ایس ورکروں کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیاہے اوران کی مانگیں پوری کرنے کیلئے اعلیٰ حکام پرزوردیاہے۔
کمرشل ٹیکسزڈیپارٹمنٹ کاتعزیتی اجلاس
جموں//جے اینڈکے کمرشل ٹیکسزڈیپارٹمنٹ کاایک اجلاس جے اینڈکے کمرشل ٹیکسز نان گزیٹیڈ ایمپلائزایسوسی ایشن کے بینرتلے کانفرنس ہال ایکسائزاینڈٹیکسیشن کمپلیکس ریل ہیڈجموں میں منعقدہوا۔اس دوران شرکاء نے اپنے ایک ساتھی انسپکٹررتنہ جمول کی وفات پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ رتناجموال ایک قابل ٹیکس آفیسرتھیں اورہرکوئی ان کے کام کودیکھ کرتحریک پاتاتھا۔مقرین نے کہاکہ جموال نے 1998-99 میں سروسزجوائن کیں اورشاندارٹیکس ایڈمنسٹریٹرکے طورنام کمایا۔ انہوں نے کہاکہ وہ ٹیکس سے متعلق معاملات کونمٹنانے کی ماہرتھیں ۔اس دوران میٹنگ میں دومنٹ کی خاموشی اختیارکرکے آنجہانی کوخراج عقید ت بھی پیش کیاگیا۔
حکومت امن بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کامطالبہ
جموں//جموں کشمیرصاف ستھرامومنٹ نے گذشتہ دس دنوں سے جموں اورسانبہ ،ضلاع کی حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحدپر پاکستان کی طرف سے مسلسل گولہ باری کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے امن بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات کامطالبہ کیاہے۔ یہاں جاری پریس بیان کے مطابق جموں کشمیرصاف ستھرامومنٹ کے صدرشوکت چودھری نے سرحدی علاقوں کادورہ کرکے پاکستان کی طرف سے شدیداوربلااشتعال گولہ باری سے ہوئے نقصانات کاجائزہ لیااورمتاثرین کے ساتھ ملاقات کی ان کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ درجنوں دریہات گولہ باری سے اجڑگئے ہیں اورلوگ ہجرت کرکے کیمپوں میں رہنے پرمجبورہیں۔انہوں نے کہاکہ سرحدی علاقوں میں بسنے والے لوگوں کومحفوظ مقامات پرپانچ پانچ مرلہ پلاٹ الاٹ کئے جانے چاہیئے تاکہ وہ بھی باوقارزندگی بسرکرسکیں۔ شوکت چودھری نے دونوں ملکوں سے اپیل کی کہ دونوں طرف سے گولہ باری کوروکنے کیلئے مذاکرات کاعمل شروع کیاجائے تاکہ امن کی فضابحال ہوسکے۔