جموں//جموں وکشمیر بینک نے اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کی غرض سے گول گجرال جموں میں ایک نئے ٹیکنالوجی ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس ٹریننگ سینٹر کا افتتاح بینک کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر سنیت کمار نے کیا جنکے ہمراہ زونل ہیڈجموں سینٹرل وَن شریش شرما، وائس پریزیڈنٹ وبھاکر کھجوریہ اور دیگر سینئر افسراں بھی تھے۔ اس تربیتی مرکز میں عنقریب ایسے پہلے پروگرام کی تربیت دی جائے گی جس سے بینک میں ایک نیا سافٹ وئر متعارف ہوگا۔بینک کے انجینئرنگ او رٹیکنالوجی شعبے کے کام کاج کو سراہتے ہوئے سنیت کمار نے کہا کہ بینکنگ صنعت میں جموں کشمیر بینک کا ٹیکنالوجی شعبہ برابر ترقی کی دوڑ میں شامل ہے اور اس شعبے کی تیز تر اصلاحات کو عملانے کی غرض سے ہمیں تربیت کے ہر موڈ پر تیار رہنا ہوگا اور ٹیکنالوجی میںجدیدیت کے نئے مراحل کو طے کرنا ہوگا۔