منجا کوٹ //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ منجا کوٹ نے دھیری رلیوٹ گائوں میں کووڈ کے سلسلہ میں چیکنگ پوسٹ قائم کر دی ہے تاکہ جموں پونچھ شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کا معائینہ کرنے کیلئے نمونے حاصل کئے جاسکیں ۔انتظامیہ کے مطابق ضلع میں داخل ہونے والوں کی پہلے جانچ کی جائے گی تاکہ کووڈ میں مبتلا افراد کی شناخت کی جاسکے ۔غور طلب ہے کہ ضلع راجوری میں اب کووڈ معاملات کی شرح میں اضافہ ہو نا شروع ہو گیا ہے ۔اس سلسلہ میں تحصیلدار منجا کوٹ جاوید چوہدری نے بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمود بجاڑ ،اسسٹنٹ ایگزیکٹو آنجینئر محکمہ پی ڈبلیو ڈی ودیگر آفیسران نے موقعہ کا جائزہ لیا جبکہ دھیری رلیوٹ فارسٹ چیک پوسٹ کے نزدیک مذکورہ پوسٹ قائم کر دی گئی ہے ۔اس موقعہ پر محکمہ جنگلات کے ملازمین بھی موجود تھے ۔