عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/انتظامیہ نے وسطی ضلع گاندربل میں واقع تاریخی ناراناگ مندر کو جامع سیکورٹی جائزے کے بعد زائرین اور سیاحوں کے لیے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میںبتایا کہ یہ فیصلہ علاقے کی سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔پوسٹ میں کہا گیا، ’’جامع سیکورٹی جائزے کے بعد گاندربل میں واقع ناراناگ مندر کو زائرین اور سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘‘
انتظامیہ کے اس فیصلے سے ناراناگ علاقے میں مذہبی سیاحت اور زیارتوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔ ناراناگ اپنی قدیم مندراتی عمارتوں، تاریخی اہمیت اور دلکش قدرتی مناظر کی وجہ سے سیاحوں اور عقیدت مندوں کے لیے خاص کشش رکھتا ہے۔
سیکورٹی جائزے کے بعد تاریخی ناراناگ مندر زائرین اور سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا