Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

کھانا پکانے کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پریشان

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 28, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
سرینگر// وادی کشمیر میں جاری کورونا کرفیو سے جہاں لوگ گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں وہیں اشیائے خوردنی بالخصوص کھانا پکانے کے لئے استعمال ہونے والے تیل کی مہنگائی نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردنی خاص کر کھانا پکانے کے لئے استعمال ہونے والے تیل کی قیمت میں ہر ماہ اضافہ ہو رہا ہے جس کا خریدنا لوگوں کے لئے مشکل ہی نہیں نا ممکن بن رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے کی طرف سے قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لئے زمینی سطح پر کوئی کارروائی انجام نہیں دی جا رہی ہے ۔کھانا پکانے کے لئے استعمال ہونے والے تیل کی مہنگائی کا عالم یہ ہے کہ ایک معروف کارٹونسٹ نے اس پر ایک کارٹون بھی بنایا ہے جس میں مختلف اقسام کے تیل کے ڈبوں کو بنایا گیا ہے اور اوپر گاہک کی طرف مخاطب ہو کر لکھا گیا ہے کہ 'دم ہے تو خرید کر دکھاؤ'۔محمد یوسف نامی ایک شہری نے بتایا کہ اشیائے خوردنی خاص کر تیل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں جس کی وجہ سے موجودہ حالات میں عام لوگ ان کو خریدنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے چند ماہ قبل ساڑھے چھ سو روپے میں پانچ لیٹر والی تیل کی بوتل خریدی اور آج وہی بوتل نو سو روپے میں ملتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح تیل مہنگا ہو رہا ہے اس سے لگتا ہے کہ اس کے پیچھے کوئی مافیا کار فرما ہے ۔محمد اشرف نامی ایک شہری نے بتایا کہ غریب لوگ اب عنقریب تیل کے بغیر ہی کھانا پکانا شروع کریں گے کیونکہ تیل خریدنا اب ہمارے بس کی بات نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے محکمہ امور صارفین ان چیزوں کی قیمتیں طے کرتا تھا اور بازاروں میں گراں بازاری نہیں ہوتی تھی لیکن یہ محکمہ بھی نہ جانے کیوں خواب غفلت میں ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے لیکن تیل کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ درج ہو رہا ہے ۔ایک اور شہری نے بتایا کہ کورونا کرفیو کے دوران اشیائے خوردنی کی قیمتیں اعتدال میں ہونی چاہئے تھیں لیکن اسی صورتحال میں ان کی قیمتیں اس قدر بڑھائی گئی ہیں کہ عام لوگوں کا جینا مزید مشکل ہوگیا ہے ۔لوگوں نے حکومت بالخصوص متعلقہ محکمہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اشیائے خوردنی کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لئے زبانی جمع خرچ کے بجائے زمینی سطح پر کاررائیاں انجام دیں۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بونیار کے مزدور کی لنگیٹ میں موت
کشمیر
دفتری نظام کی مکمل ڈیجیٹل تبدیلی | 15 جون ڈیڈ لائن مقرر،سرکاری ای میل بنانے کی تاکید
کشمیر
کھیر بھوانی میلے کی تقریب | پہلا قافلہ تولہ مولہ پہنچ گیا | گاندربل میں انتظامیہ اور لوگوں کا پرتپاک استقبال
کشمیر
بانڈی پورہ میں تجاوزات کاشاخسانہ | 2کوہلوں کا وجود خطرے میں
کشمیر

Related

کشمیر

سرینگر سمیت میدانی علاقوں میں جم کر بارشیں، بالائی علاقوں میں تازہ برفباری مغل روڑ، سنتھن و مرگن ٹاپ سڑکیں ،لیہہ اور گریز شاہرائیں بند

May 31, 2025
کشمیر

فضائی حملوں سے بچنے کی’ شہری دفاعی مشق‘ دیر شام بلیک آوٹ ،تحفظاتی اور ہنگامی انتظامات کی جانچ

May 31, 2025
کشمیر

سندھ طاس آبی معاہدہ دہشت گردی بڑی رکاوٹ

May 31, 2025
کشمیر

کپوارہ میں ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 10,024مکانات تعمیر،1.29لا کھ پانی کے کنکشن فراہم

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?