سرینگر//دارالعلوم سید المرسلین چوگام قاضی گنڈ کولگام کے جدیددارالقرآن کا سنگ بنیاد دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ کے صدر مفتی شیخ الحدیث مفتی نذیر احمد قاسمی اور مولانا محمد یعقوب رشیدی مہتمم جامعہ عربیہ اشرف العلوم حیدر پورہ سرینگر نے رکھا۔ نماز جمعہ کے بعدمفتی نذیر احمد قاسمی اور مولانا محمد یعقوب رشیدی نے سینکڑوں علما ئے کرام وائمہ مساجد کی موجودگی میں جدید دار القرآن کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقعہ پر مفتی نذیر احمد قاسمی نے علمائے کرام کو نصیحتوں سے نوازا اور پوری امت مسلمہ خاصکر جموں وکشمیر کے لوگوں کے لیے خصوصی دعا فرمائی ۔