منجا کوٹ //گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول دھیری رلیوٹ کی لڑکیوں نے پڑھائی کیساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی اپنی بہترین کار کردگی جاری رکھتے ہوئے انٹر زونل والی بال اور کھو کھو ٹورنا منٹ جیت لئے ہیں ۔شعبہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے زیر تحت کھیلے گئے ٹورنا منٹ میں ہائر سکینڈری سکول کی لڑکیوں کی ٹیم نے ضلع سطح کے انٹر زونل ٹورنا منٹ میں بہتر ین کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے ٹورنا منٹ اپنے نام کر لئے ہیں ۔اس سے قبل بی سکول کی لڑکیوں کی ٹیم نے ریاستی سطح کے والی بال ٹورنامنٹ و انٹر پنچایت ٹورنا منٹوں میں بھی کامیابی حاصل کی ہوئی ہے ۔مقامی لوگوں نے سکول منتظمین و یو تھ سروسز اینڈ سپورٹس شعبہ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے بہترین موقعہ فراہم کیا جارہا ہے ۔انہوں نے سکول پرنسپل قیوم شاہ اور فیزیکل ٹیچر محمد صغیر کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ان کی محنت کی وجہ سے سکول کا نام روشن ہورہا ہے ۔