پونچھ//محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس زون سرنکوٹ کے زیر اہتمام ہائر سکنڈری سکول سیڑھی خواجہ میں 14تا17 سال کے لڑکوں اور لڑکیوں کے انٹر سکول ٹرائل چوتھے روز بھی جاری رہے ۔اس دوران کبڈی ، والی بال ، کھو کھو ، شطرنج ، بیڈمنٹن اور کیرم کے مقابلے ہوئے جن میں کھلاڑیوں نے جوش و جذبہ کا مظاہرہ کیا ۔ یہ مقابلے زیڈ پی ای او سرنکوٹ وپن کھجوریہ کی نگرانی میں ہوئے ، جبکہ اس موقع پر عبدالصبور قادری پرنسپل ہائر سکنڈری سکول سیڑھی خواجہ مہمان خصوصی تھے۔ مقابلوں میں 120 سے زائد لڑکے اور لڑکیاں نے شرکت کی ۔اس موقع پر موجودتمام پی ای ایم ، پی ای ٹی ، آر ای کے اور مقامی شہریوں نے مقابلوں کا خوب لطف اٹھایا۔