جموں //نروانا اکیڈمی اور ڈانسنگ ورلڈکی جانب سے بھوانی نگر جانی پور جموں میں بچوں کیلئے ایک ڈانس پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصدبچوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں موقع فراہم کرنا تھا ۔اس تقریب میں شویتا شرما ، چیئرپرسن نروانا انٹرٹینرز مہمان خصوصی تھیںجبکہ محترمہ سنتوش شرما صدر نروانا اکیڈمی نے مہمان زی وقار کی حیثیت سے وہاں شرکت کی ۔بچوں نے اس پروگرام کے دوران اپنی کارکرگی کا مظاہرہ کیا ۔ جموں و کشمیر کے معروف ڈانس کوریوگرافر گولڈی کلوترا کی رہنمائی میں 12 شرکاء نے اس تقریب میں شرکت کی تھی ۔مہمان خصوصی شویتا شرما نے اداکاروں کی کاوشوں کو سراہا اور منتظمین کو جموں میں ایسی تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔کوریوگرافر گولڈی کلوترا نے کہا کہ ڈانسنگ ورلڈ اور نروانا اکیڈمی جموں کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے آگئے بھی ایسی ہی تقریبات کا اہتمام کرے گی تاکہ بچوں کو
اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع مل سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوراتری کڈز ڈانس فیسٹیول کے شرکاء کو تین روزہ ڈانڈیا ڈانس ورکشاپ بھی کرائی جائے گی۔اس موقع پر تمام شرکاء کو ٹرافیاں اور شرکت کا سرٹیفکیٹ دیا گیا۔