Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
پیر پنچال

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 18, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE

فضل آباد لوہر میں کئی ہفتوں سے پانی بند 

سرنکو ٹ //سرنکوٹ کی فضل آباد لوہر بی پنچایت میں پچھلے کئی ہفتوں سے پانی نہیں ہے۔ایک مقامی شہری ممتاز ملک نے بتایاکہ علاقے میں پانی کی ہاہاکار مچی ہوئی ہے لیکن محکمہ کو کوئی پرواہ نہیں ہے اور نہ ہی سپلائی کی بحالی کیلئے کوئی سنجیدگی دکھائی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگ اب احتجا ج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ پانی کے بغیر ان کا جینا دوبھر ہوگیاہے اور کئی کلو میٹر دور سے پانی لاناپڑتاہے۔مقامی سرپنچ عبدالمجید نے بتایاکہ پانی کی شدید قلت کاسامناہے ،عارضی ملازم ہڑتال پر ہیں لیکن مستقل ملازمین پائپ کے ساتھ ہاتھ بھی نہیں لگارہے۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ جونیئر انجینئر کام کرکے بھی راضی نہیں ہے ،اسے اگر فون کرکرکے تنگ آچکے ہیں لیکن سپلائی کی بحالی کیلئے کوئی اقدام نہیں کیاجارہا۔انہوں نے کہاکہ یاتو انہیں پانی فراہم کیاجائے یاپھر لاپرواہ ملازمین کافوری طور پر تبادلہ کیاجائے اور ایسے ملازم تعینات کئے جائیں جو اپنے کام کے تئیں سنجیدہ ہوں۔
 
 

لاپتہ شخص بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا 

سمت بھارگو 
راجوری//پونچھ کے قصبہ گاؤں کا ایک ادھیڑ عمر شخص جو دسمبر 2020 سے لاپتہ تھا،کوپاکستانی فوج نے بھارتی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔حکام نے بتایا کہ حال ہی میں پاکستانی فوج نے ہندوستانی فریق کے ساتھ رابطہ قائم کیا اور بتایا کہ لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف پونچھ سے ایک شخص کا سراغ لگایا گیا ہے۔دونوں فریقوں کے درمیان باضابطہ معلومات اور مواصلات کے تبادلے کے بعد پاکستانی فوج نے جمعرات کو چکن دا باغ سے مذکورہ شخص کو واپس بھیج دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس شخص کوفوج، پولیس اور مجسٹریٹ پر مشتمل ٹیم کے ذریعے موصول کیاگیا۔حکام نے بتایا کہ اسے پولیس کیمپ میں لے جایا گیا ہے جہاں قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ شخص دسمبر 2020 سے لاپتہ ہے اور لاپتہ ہونے کی رپورٹ مقامی تھانے میں بھی درج ہے۔ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد نواز نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو پاک فوج سے ملنے کے بعد اسے تحویل میں لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
 

تھنہ منڈی میں بھاجپا کا اجلاس 

تعمیر و ترقی کیلئے بھاجپا کو مضبوط کریں :وبود گپتا 

عظمیٰ یاسمین
 تھنہ منڈی // بھاجپا کے سینئر لیڈر و ممبر قانون ساز کونسل وبودھ گپتا کی صدارت میں ڈاک بنگلہ تھنہ منڈی میں بی جے کارکنان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ چار ریاستوں میں بی جے پی کی حالیہ جیت کے بعد بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابقہ ایم ایل سی وبودھ گپتا تھنہ منڈی میں پارٹی کارکن سے ملاقات کے لئے ڈاک بنگلہ تھنہ منڈی پہنچے جہاں پارٹی کارکنان نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وبودھ گپتا نے کہا کہ اس خطہ کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کے لیے ضروری ہے کہ لوگ بھاجپا کا ساتھ دے کر ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہموار کریں۔ انھوں نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر دیہی علاقوں کی ترقی و بااختیاری کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ہر ایک کو اس کا حق ملے اور دیہی علاقوں کی ترقی کا خواب پورا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے چند سالوں کے دوران اس علاقے میں نمایاں ترقی ہوئی ہے اور کئی اہم پروجیکٹوں پر شد و مد کے ساتھ کام شروع کیا گیا ہے۔ پی جے پی لیڈر نے کہا کہ اس پورے علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی بھاجپا کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہند کی قیادت میں ہمارا ملک دنیا بھر میں اہم طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے اور ہندوستان تیزی سے ترقی کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یو ٹی جموں و کشمیر کی ترقی بھی بھاجپا کی قیادت میں ہی ہو سکتی ہے کیونکہ دیگر جماعتوں نے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور ان کے مسائل حل نہیں کئے۔ اس موقع پر ڈی سی ممبر عبدالقیوم میر، بی جے پی لیڈر عبدالغنی شال، چوکیدار درہ عبدالرشید اور شبیر چوہدری کے علاوہ کی پارٹی کارکنان بھی موجود تھے۔
 
 
  

عابد حسین شاہ نے ACD پونچھ کا عہدہ سنبھالا

حسین محتشم
پونچھ//سید عابد حسین شاہ کے اے ایس نے جمعرات کو راجیش لکھن کی جگہ اسسٹنٹ کمشنر ڈیو لپمنٹ پونچھ کا چارج سنبھالا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عابد حسین شاہ ضلع پونچھ میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر/اے ایل سی اور ڈی ڈی ایمپلائمنٹ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ چارج سنبھالنے کے فوراً بعد انہوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے ملاقات کی جنہوں نے ان کا خیرمقدم کیا اور محکمہ کے کام کاج کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ نئے ACD، شاہ نے RDD ڈیپارٹمنٹ کے عملے کے ارکان سے بھی ملاقات کی اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ عام لوگوں کی ترقی کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے سرشار کوششیں کریں۔
 
 

نوشہرہ میں خاتون کی پراسرار موت کا معاملہ 

تفتیشی کارروائی ایف آئی آر میں تبدیل ، شوہرو بہنوئی گرفتار

سمت بھارگو +رمیش کیسر 
راجوری//راجوری کے نوشہرہ کے گاؤں ہنڈان میں ایک خاتون کی پراسرار موت کے معاملے پر کام کرتے ہوئے پولیس نے تفتیشی کارروائی کو ایف آئی آر میں تبدیل کر دیا ہے جس میں آئی پی سی کی دفعہ 34،306 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور متاثرہ کے شوہر اور بہنوئی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایک سرکاری بیان میں ایس ایس پی راجوری محمد اسلم نے کہا کہ 12 مارچ کی شام پولیس اسٹیشن نوشہرہ میں ایک اطلاع ملی کہ ایک خاتون سنیتا دیوی (35) زوجہ کرن جیت کمار سکنہ موڑا پاٹلی، چوکی ہنڈان نوشہرہ کی لاش اپنی ہی گھر میں لٹکی ہوئی ملی ۔مشتبہ موت کی اطلاع ملنے پر، ڈی ڈی آر نمبر 15 مورخہ 12/03/22 کے ذریعے نوشہرہ پولیس سٹیشن کی ٹیم کی جانب سے تفتیشی کارروائی شروع کی گئی اور سول ہسپتال نوشہرہ کے ڈاکٹروں کے ایک بورڈ کے ذریعے متوفی کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ایس ایس پی نے کہا کہ ایڈیشنل ایس پی نوشہرہ امیت ورما کی سربراہی میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر نوشہرہ توصیف ریشو اور اسٹیشن ہاؤس آفیسر نوشہرہ راجیش جسروٹیہ کے ساتھ ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے تحقیقات کے دوران چند ملزمان کے مجرمانہ فعل کو سامنے لانے میں کچھ شواہد تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔اس کی بنیاد پر، فوری تفتیش کومقدمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس میں ایف آئی آر نمبر35 /2022پولیس سٹیشن نوشہرہ میں درج کرلیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ کیس کی تفتیش کے دوران دو ملزمان یعنی کرن جیت کمار (متاثرہ کا شوہر) اور جتیندر کمار (متاثرہ کا بہنوئی) راج کمار کے دونوں بیٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی راجوری محمد اسلم نے عام لوگوں بالخصوص نسوانی جنس سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آئیں اور اگر ان کے خلاف کوئی جرم ہو رہا ہے تو رپورٹ کریں۔انہوں نے یقین دلایا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو
تازہ ترین
جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں وکشمیر کے سرحد خاموش، بازاروں میں گہماگہمی
تازہ ترین
ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے پر کارروائی ضروری تھی: ڈوبھال
برصغیر
اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ
برصغیر

Related

پیر پنچال

نوشہرہ میں پاکستانی فوج کی شدید گولہ باری آٹھ شہری زخمی، درجنوں ڈھانچوں کو نقصان پہنچا

May 10, 2025
پیر پنچال

حدِ متارکہ پر پاکستانی فائرنگ سے مینڈھر میں ایک درجن سے زائد رہائشی مکانات تباہ بالاکوٹ میں مسجد کو نقصان، بنیادی ڈھانچے کی شدید تباہی، متاثرین کیلئے معاوضے کا مطالبہ

May 10, 2025
پیر پنچال

پیر پنچال میں کئی قصبے پہلی مرتبہ گولہ باری کی زد میں آئے ہزاروں افراد متاثر، سینکڑوں خاندان نقل مکانی پر مجبور

May 10, 2025
پیر پنچال

پاکستانی فائرنگ میں کنڈی گلہوتہ کی خاتون جاں بحق

May 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?