عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جنوبی ضلع کولگام کے ڈی ایچ پورہ علاقے میں ایک 25 سالہ نوجوان اپنے گھر میں مردہ پایا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق متوفی پیشے سے میکینک تھا اور گریجویٹ بھی تھا۔ نوجوان کی لاش گھر کے اندر پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔
میڈیکو لیگل کارروائی اور پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاش آخری رسومات کے لیے اہلِ خانہ کے سپرد کر دی گئی۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کولگام میں 25سالہ نوجوان کی نعش پراسرار حالت میں برآمد